(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسری کارروائی مین زخمی نوجوان کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں سلوان قصبے میں بطن الھویٰ کالونی میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ایک 30 سالہ فلسطینی نوجوان یحییٰ عنیزات کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔بیت المقدس کے ایک دوسرے مقام سے اسرائیلی فوج نے زخمی فلسطینی عنیزات کے چھوٹے بھائی 25 سالہ انور عنیزات کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا۔
سلوان قصبے میں اسرائیلی فوج نے اسپیشل فورس کےاہلکاروں نے عین اللوزہ، بئرایوب اور دیگر کالونیوں میں بھی چھاپے مارے اورشہروں کے گھروں میں گھس کرانہیں زدو کوب کیا۔
خیال رہے کہ بیت المقدس میں سلوان قصبے میں صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے تلاشی کا سلسلہ روز کا معمول ہے جہاں رہنے والے فلسطینی شہریوں کو آئے روز تشدد کا سامنا ہے۔
