• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتال کے اعلان پر البرغوثی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

بدھ 19-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6841
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں ’یوم اسیرام‘ کے موقع پر اسرائیلی زندانوں میں قید ڈیڑھ ہزار سے زائد اسیران نے کل سے اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ دوسری جانب بھوک ہڑتال کی کال دینے والے تحریک فتح کے سرکردہ اسیر رہنما مروان البرغوثی کو صہیونی انتظامیہ نے الجلمہ جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

’فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں کل 17 اپریل کو ’یوم اسیران‘ کی مناسبت سے فلسطین بھر میں قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا رہا۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ صہیونی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ دھاتی خول میں لپٹی ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے۔

فلسطین میں ’یوم اسیران‘ کے موقع پر سرکاری اور عوامی سطح پر اسیر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے غیرمعمولی اور قابل تقلید مظاہر دیکھنے کو ملے۔ فلسطینی اسیران نے دن کا آغاز ناشتے سے انکار کی صورت میں کیا، جیلوں میں قیدیوں کو پیش کیا گیا کھانا واپس لے جانا پڑا۔ جس کے بعد صہیونی انتظامیہ نے قیدیوں کے خلاف انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے ڈیڑھ ہزار اسیران نے گذشتہ روز اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ امکان ہےکہ آنے والے دنوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتال کے اعلان پر البرغوثی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.