• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کو زبردستی خوراک دینے کا ظالمانہ سلسلہ شروع

جمعرات 14-01-2016
in فلسطین
0
14012016
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے تمام تراخلاقیات اور عالمی ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 50 دنوں سےبھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق ناک کے راستے سے زبزردستی خوراک دینے کا ظالمانہ سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جبری خوراک دینے کے عمل کے باوجود صحافی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد القیق پہلے فلسطینی اسیر ہیں جن کی بھوک ہڑتال زبردستی ختم کرنے کے لیے انہیں جبری خوراک دینے کا ظالمانہ عمل شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھوک ہڑتالی قیدیوں کی ہڑتال ختم کرانے کے لیے زبردستی خوراک دینے کا ظالمانہ قانون پچھلے سال جولائی میں منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کا مقصد فلسطینی قیدیوں کا بھوک ہڑتال کا عزم توڑنا اور انہیں آئندہ کے لیے بھوک ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے سے روکنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عیسیٰ القراقع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی نگرانی حکام کی تین رکنی کمیٹی نے بھوک ہڑتال اسیر محمد القیق کو زبردستی خوراک دی۔ کمٹی میں العفولہ اسپتال کے تین ڈاکٹر شامل تھے جن میں ایک میڈیکل ڈاکٹر، ایک نفسیاتی ڈاکٹر اور ایک سماجی کارکن شامل تھے۔ زبردستی خوراک دینے سے قبل القیق کو اس کے بستر کے ساتھ باندھ دیا گیا جس کے بعد اسے نار کے ذریعے خوراک ایک پائپ گذار کر خوراک کی نالی میں داخل کیا گیا اور اس کے ذریعے خوراک دی گئی۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے اداروں اور قانونی ماہرین کی جانب سے اس قانون پرپابندی کے مطالبے کےباوجود صہیونی حکام زبردستی خوراک دینے کے ظالمانہ قانون پرعمل درآمد کررہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی کو زبردستی خوراک دینے کا ظالمانہ سلسلہ شروع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.