• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو زبردستی خوراک دیے جانے کا خدشہ

بدھ 03-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7028
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور طبی اداروں سے وابستہ شخصیات نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو زبردستی خوراک دینے کی کوشش کرسکتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور کردہ ایک قانون کے تحت فوج اور سیکیورٹی اداروں کو بھوک ہڑتال کرنےوالے اسیران کو زبردستی خوراک دینے کا اختیار دے رکھا ہے۔

فلسطینی طبی عملے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کسی بھی وقت بھوک ہڑتالی اسیران کو زبردستی خوراک دے سکتی ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں السرایا گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا۔ اس موقع پر فلسطینی میڈیکل ایسوسی ایشن کےنمائندگان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی خبردار کیا کہ صہیونی انتظامیہ کسی بھی وقت بھوک ہڑتالی اسیران کو جبرا خوراک دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں سے 1500 اسیران نے بہ طور احتجاج 17 اپریل کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو 17 دن ہوچکے ہیں۔ اب بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1700 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی حالت تیزی کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کو زبردستی خوراک دیے جانے کا خدشہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.