• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیر جیلوں میں زندگی اور موت کی کمشکش میں!

جمعرات 04-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3005
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں عیاد الھریمی اور مالک القاضی کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں کہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کے مندوب نے بتایا کہ 15 جولائی سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی قید کے سزا یافتہ دو اسیران عیاد الھریمی اور مالک القاضی کی حالت تشویشناک ہے اور دونوں قیدی بے ہوش ہیں۔

فلسطینی مندوب کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھوک ہڑتالی اسیر الھریمی پراچانک غشی طاری ہوئی اور وہ زمین پر منہ کے بل گر پڑے۔ انہیں جیل کی ڈسپنسری پر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں زبردستی دوائی کھلانے اور پانی پلانے کی کوشش کی تاہم اسیر نے ہوش میں آنے کے بعد دوائی اور پانی لینے سے انکار کر دیا۔

بھوک ہڑتال کرنے والے دوسرے فلسطینی قیدی مالک القاضی کے بارے میں بھی اسی نوعیت کی تشویشناک خبریں آ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاضی کے جسم میں شدید تکلیف ہے اور وہ مسلسل بے ہوش رہنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں فلسطینی اسیران نے اپنی بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف 15 جولائی سے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیر جیلوں میں زندگی اور موت کی کمشکش میں!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.