فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر ایک بس پر فلسطینی شہریوں کی جانب س سنگ باری کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوا ہے جبکہ بس کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق نامعلوم نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں کو لے جانے والی ایک بس پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد سنگ باری کرنے والے فرار ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر پتھراو کرنے والے افراد کی تلاش شروع کی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین