• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بزرگ فلسطینی رہنما رائد صلاح رہائی کے چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار

بدھ 16-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8272
0
SHARES
2
VIEWS

ام الفحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کو رہائی کے چند ماہ  کے بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ام الفحم کے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کو علی الصباح اسرائیلی  پولیس کی بھاری نفری نے ام الفحم میں واقع الشیخ رائد صلاح کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا۔ بعد ازاں اسرائیلی پولیس اہلکار دیواریں اور گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔

گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان اور فرنیچر کی توڑپھوڑ کی اور لوٹ مار کے بعد بزرگ رہنما الشیخ رائد صلاح کو ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں انہیں ایک پولیس وین میں ڈال کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے وقت پولیس اہلکاروں کے ساتھ سول کپڑوں میں ملبوس جنرل انٹیلی جنس ایجنسی ’‘شاباک‘ کے اہلکار بھی موجود تھے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ رائد صلاح کو  اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور اسرائیلی فوج اور سرکاری تنصیبات پرحملوں پر اکسانے کے الزامات کی تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ الشیخ رائد صلاح مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کالعدم اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کی سرگرمیوں میں معاونت کررہے ہیں۔

الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے کہا کہ ’رائد صلاح اسرائیل کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور ایک ایسی تنظیم کی قیادت کررہے ہیں جسے اس کے نظریات کی بناء پر خلاف قانون قرار دیا جا چکا ہے‘۔

ایک دوسرے وزیر یواو گالنٹ نے ’ٹوئٹر‘ پر ایک ٹویٹ میں تبصرہ کیا کہ الشیخ رائد صلاح کی جگہ گھر نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ رائد صلاح جیسے عناصر جمہوریت کی آڑ میں اسرائیل اور اس کے شہریوں کو ضرر پہنچاتے ہیں، ہم ان سے اسرائیل کو تحفظ دلائیں گے‘۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں لائی گئی ہے جب صہیونی حکام ان پر یہ الزام بھی عائد کرتے ہیں کہ وہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کی آڑ میں فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف اکساتے ہیں۔

الشیخ رائد صلاح کو بار بار اسرائیلی فوج حراست میں لیتی رہی ہے۔ اس سےقبل ان کی آخری گرفتاری مئی 2016ء کو عمل میں لائی گئی تھی۔ ان پر وادی الجوز میں اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں جنوری 2017ء کو رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے چند ماہ بعد انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبزرگ فلسطینی رہنما رائد صلاح رہائی کے چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.