• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانوی شہزادہ ولیم کی رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

جمعرات 28-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11358
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانوی شہزادہ ولیم نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ مشرق وسطی میں امن قائم ہو جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے اسرائیل اور فلسطین کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم نے رام اللہ شہر کے نزدیک الجلزون کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک طبّی تنصیب کا دورہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجسنی WAFA کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی جانب اسرائیل کے ساتھ امن کے لیے سنجیدہ ہے تا کہ دونوں ریاستیں 4 جون 1967ء کی سرحدوں پر امن اور استحکام کے ساتھ رہ سکیں۔

رام اللہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹر میں شہزادہ ولیم کے استقبال کے موقع پر محمود عباس نے کہا کہ "ہم مذاکرات کے ذریعے امن تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ ہمارا یہ مؤقف طویل عرصے سے تبدیل نہیں ہوا۔ ہم سجھتے ہیں کہ برطانوی شہزادے کا یہ دورہ برطانوی اور فلسطینی دونوں عوام کے درمیان دوستی کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ ہمیں اپنے فلسطین کے منصفانہ مسئلے کے واسطے ہمیشہ سے برطانوی عوام کی سپورٹ کی ضرورت رہی ہے”۔

فلسطینی صدر نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے حال ہی میں "امدادی ایجنسی "اونروا” کو سپورٹ پیش کی ہے۔ یہ ایجنسی فلسطینی اراضی میں پناہ گزینوں کی امداد کے لیے سرگرم ہے۔

ادھر شہزادہ ولیم نے اپنے فلسطین کے پہلے دورے پر مسرت کا اظہار کیا۔ وہ متعدد فلسطینیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

برطانوی ولی عہد کے صاحب زادے نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال پر صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ ولیم نے کہا کہ "میں مسرور ہوں کہ میرا ملک آپ لوگوں کے ساتھ تعلیم کے میدان میں کام کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ تعاون خطّے میں امن تک پہنچنے کے واسطے جاری رہے گا”۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبرطانوی شہزادہ ولیم کی رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.