• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’ام الحیران‘ کے فلسطینی مکین صہیونی فوج کے مسلسل زیرعتاب

منگل 31-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5876
0
SHARES
0
VIEWS

جزیرہ نما النقب – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شمالی علاقے جزیرہ نما النقب میں قائم ام الحیران نامی فلسطینی قصبے کے مکین صہیونی فوج کے مسلسل عتاب اور مظالم کا شکار ہیں۔ دو روز قبل مقامی فلسطینی آبادی نے عارضی شیلٹرز قائم کرنےکی کوشش کی تھی مگر قابض فوج نے گذشتہ روز قصبے پر دھاوا بولا اور بے سہارا خواتین اور بچوں کے شیلٹرز پرقبضہ کرلیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ام الحیران جزیرہ نما النقب کی ان درجنوں بستیوں میں سے ایک ہے جہاں فلسطینی آبادی کی اکثریت آباد ہے اور ان بستیوں کو اسرائیل غیرقانونی قرار دیتا ہے۔ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ام الحیران قصبے پر دھاوا بول کر 15 مکانات مسمار کردیے تھے۔ اس موقع پر فلسطینی آبادی نے شدید احتجاج کیا اور مشتعل مظاہرین نے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید اور چھ کو زخمی کردیا تھا۔

ام الحیران قصبے کے مقامی فلسطینی میئر راید ابو القیعان نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے کل سوموار کے روز قصبے میں فلسطینیوں کے دو عارضی شیلٹروں کامحاصرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی فوجی ان شیلٹروں کو قبضے میں لینے کی کوشش کی۔

القعیان نے بتایا کہ ام الحیران قصبے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مکانات مسماری کے بعد درجنوں افراد اب بھی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ام الحیران میں فلسطینی مکینوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ایسا زخم لگایا گیا جو کبھی مندمل نہیں ہوسکے گا۔

القیعان کا کہنا تھا کہ ان کے مکانات موبائل نوعیت کے ہیں جو ایک سے دوسری جگہ منتقل کیے جاسکتے ہیں۔ صہیونی فوج مقامی فلسطینی آبادی کو ان کے مکانات سے محروم کرنے کی دانستہ کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عرب لائرز فورم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی سپریم کورٹ میں ام الحیران قصبے میں مکانات اور شیلٹرز پرقبضہ روکنے کے لیے ایک درخواست جلد ہی دائر کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.