• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکا نے اسلامی جہاد کے رہ نما کودہشت گردقراردیا، فلسطین بھرمیں مذمت

ہفتہ 25-01-2014
in فلسطین
0
plf leader
0
SHARES
0
VIEWS

امریکا کی جانب سے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل” زیاد النخالہ” کو دہشت گرد قرار دیے جانے پر فلسطین میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطین کی مختلف تنظیموں، سیاسی  اور مذہبی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے امریکی حکومت کے اس اقدام کو نہایت شرمناک اور قبیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ النخالہ کو دہشت گرد قرار دینے سے امریکا کا فلسطینی دشمنی پرمبنی اصل مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔

فلسطینی تنظیم مزاحمتی  کمیٹیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی فلسطینی مزاحمت کار کمانڈرکو دہشت گرد قرار دینا کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے۔ تاہم امریکا کے اس فیصلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ واشنگٹن مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور اصولی مطالبات میں وہ موقف رکھتا ہے جو اس کا لےپالک ا سرائیل کا ہے۔ امریکا نے زیاد النخالہ کو دہشت گرد قرار دےکر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کا حامی نہیں بلکہ صہیونی جبرو استبداد کا حامی اور اس کا سپورٹر ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے صرف زیاد النخالہ کو دہشت گرد قرار نہیں دیا بلکہ تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوںکو یہ پیغام دیا ہے کہ ان سب کے بارے میں امریکا کی مکروہ سوچ ایک جیسی ہے۔ تاہم اس فیصلے سے امریکا کا شرمناک اور مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔
 
امریکا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت صہیونی پروگرام فلسطینیوں پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ عوامی مزاجمت کمیٹیز کا کہنا ہے کہ اسلامی جہاد یا کوئی بھی فلسطینی تنظیم دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت امریکا اور اس کے وہ حواری ہیں جو فلسطینیوںکے قاتلوں کی مدد کر رہے ہیں۔ ایک مظلوم کو دہشت گرد قرار دینے والے خود پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے مرتکب ہو رہےہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.