• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’القدس کانفرنس‘ کے غیرملکی شرکاء سے صیہونی حکام کا توہین آمیز سلوک

اتوار 15-04-2018
in فلسطین
0
0Pala10708
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منعقد ہونے والی ’انٹرنیشنل القدس کانفرنس‘ میں شرکت کرنے والے غیرملکی مندوبین کے ساتھ صیہونی حکام نے توہین آمیز سلوک کیا اور انہیں واپسی پر اللد ہوائی اڈے پر کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’نویں القدس انٹرنیشنل کانفرنس‘ کے ترجمان خلیل کراجہ نے بتایا کہ وہ رام اللہ میں کانفرنس ختم کرکے جب واپس اللد ہوائی اڈے پہنچے تو اسرائیلی پولیس نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ انہیں ایک کمرے میں لے جایا گیا جہاں غیرمناسب ماحول میں ان سے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

خیال رہے کہ رام اللہ میں القدس کانفرنس فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سے اعلانیہ طورپر منعقد کی گئی تھی جس میں عرب، مسلمان اور دوسرے ممالک کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسرائیل نے بہت سے شرکاء کو فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جب کہ شرکت کرنے والوں کے ساتھ واپسی پر توہین آمیز برتاؤ کیا گیا۔

خلیل کراجہ نے بتایا کہ بین الاقوامی القدس کانفرنس میں 60 غیرملکی مندوبین شریک تھے۔ زیادہ تر وفود اردن کے راستے الکرامہ گذرگاہ عبور کرکے رام اللہ پہنچے تھے۔

فلسطین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق قازقتسان کی سائنس وقانون یونیورسٹی میں شعبہ تعلقات عامہ کی چیئرپرسن ریناتا فائزونا نے بتایا کہ انہیں اللد ہوائی اڈے پر کئے گھنٹے تک حبس بے جا میں بند رکھا گیا اور القدس کانفرنس میں شرکت پر ان سے توہین آمیز انداز میں سوالات کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ قازقستان کے وفد کے ساتھ تل ابیب میں ناروا سلوک پر ان کے ملک نے صیہونی ریاست کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ہم اس معاملے کی پوری انکوائری کریں گے۔ فائزونا کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست عالمی وفود کے ساتھ سفارتی آداب کے ساتھ پیش آنے کے بجائے توہین آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.