• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس پر قبضے کے دن صیہونیوں کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کی ترغیب

بدھ 25-04-2018
in فلسطین
0
0Pala6115
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی جماعتوں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی پرچارک جماعتوں نے 13 مئی کو بیت المقدس پر اسرائیلی فوج کے تسلط کی یاد میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے اور اجتماعی مذہبی رسومات ادا کرنے اپیل کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی انتہا پسند گروپوں کے ’اتحاد تنظیمات ہیکل‘ نے ایک بیان میں صیہونیوں پر زور دیا کہ 13 مئی کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں جشن منائیں اور اجتماعی مذہبی رسومات ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی تنظیموں کی طرف سے تقسیم کردہ ایک پیغام میں صیہونیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ’قومی دن‘کی نسبت سے خصوصی طور پر تیارکردہ کھانوں اور سویٹس سے لطف اندوز ہونے کے لیے جشن میں شرکت کریں۔

نامہ نگار کے مطابق دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے صیہونی آباد کاروں کے دھاووں کو روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں حاضری کو یقینی بنانے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اجارہ داری کے قیام کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کے مسلسل دھاوؤں کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی جماعتیں جنہیں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے نے قبلہ اول پر دھاوؤں میں اضافہ کردیا ہے۔ ہر نام نہاد مذہبی یا قومی دن پر صیہونیوں کو مسجد اقصیٰ میں جمع کیاجاتا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔

اسرائیل میں 13 مئی کو بیت المقدس پر قبضے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز اسرائیلی فوج نے مغربی بیت المقدس پر اپنا غیرقانونی فوجی تسلط جمایا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس پر قبضے کے دن صیہونیوں کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کی ترغیب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.