مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات نے غاصب اسرائیلی بلدیہ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ یہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی مذہبی، اسلامی، سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کی انجمنوں نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطین شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی بلدیہ کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کے فلسطینی باشندے صیہونی ریاست کی جانب سے قائم کردہ نام نہاد بلدیہ کے مقرر کردہ امیدواروں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ صیہونی بلدیہ کے الیکشن کا پوری جرات کے ساتھ بائیکاٹ کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی بلدیہ کے انتخابات پیش آئند مہینوں میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صیہونی بلدیہ کی طرف سے الیکشن کامیاب بنانے کی کوششیں جاری ہیں مگر فلسطینی شہریوں نے صیہونی بلدیہ کو غاصب قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں فلسطینی تنظیموں کاÂ کہنا ہے کہ القدس میں اسرائیلی بلدیہ کا قیام سنہ 1967ء کی جنگ میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ القدس کی اسرائیلی بلدیہ بھی صیہونی ریاست کی قابض اور غاصب ہے اور بین الاقوامی قوانین کی رو سے اس کا وجود بھی غیرقانونی اور ناجائز ہے۔