• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: ملٹری کالج کے لیے اسرائیل کا فلسطینیوں کی اراضی پر جبرا قبضہ

منگل 03-07-2012
in فلسطین
0
plf military
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیرانتظام "ضلعی کمیٹی برائے تعمیر و منصوبہ بندی” مقبوضہ بیت المقدس میں جبل زیتوں کے مقام پرالمطع اسپتال کے قریب ایک ملٹری کالج کی

تعمیر کی منظوری دی ہے جس کے لیے فلسطینیوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضے کا حکم دیا گیاہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی تجزیہ نگار اور یہودی آباد کاری کے امور کے ماہر احمد صب لبن نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی وزارت داخلہ کی ضلعی کمیٹی برائے تعمیر و منصوبہ بندی نے جبل زیتون کے مقام پر فوجی کالج کی تعمیر کےخلاف دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے وہاںپر چودہ ایکڑ کے رقبے پر کالج کا نقشہ جاری کیا ہے۔ یہ تمام اراضی فلسطینیوں کی ملکیتی ہے جسے ہتھیانے کے لیے ملٹری کالج کا جھانسہ تیار کیا گیا ہے۔ احمد صب نے بتایا کہ زیرغور کالج کے منصوبے کی آڑ میں اسرائیلی حکومت بیت المقدس میں اپنی توسیع پسندی کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ اسی کالج میں فوجی افسران کے دفاتر جس میں آرمی چیف کا دفتر بھی ہوگا شامل کیے گئے ہیں۔ نقشے کے مطابق کالج میں چار سو طلباء ملٹری ٹریننگ لے سکیں، جس میں ایک سو تیس ملٹری انسٹرکٹرز کے لیے اقامتی ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے۔

فلسطینی تجزیہ نگارنے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت کی یہ بھی نیت ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں کئی اہم حکومتی دفاتر کو بھی اسی کالج میں منتقل کرنا چاہتی ہے، تاکہ مشرقی بیت المقدس پر اپنا تسلط مزید مضبوط بنایا جاسکے۔ احمد صب لبن نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے اس ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے کئی بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں مشرقی تلبیوت نامی کالونی میں ایک سو اسی مکانات، جبل ابو غنیم کالونی میں ایک سو اکہتر اور بیت اوروط میں چوبیس مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ تمام تعمیرات مشرقی بیت المقدس میں ہوں گی، جن کا اصل مقصد یہودیوں کے لیے رہائش کا انتظام کرن نہیں بلکہ صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھانا اور مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرنا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.