اسرائیلی جیلوں زیر حراست فلسطینیوں اور بالخصوص اپنے مطالبات کے لئے بھوک ہڑتال پر مجبور قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسیران کے اہل خانہ، سرکردہ اسلامی اور قومی شخصیات نے مقبوضہ بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکاء نے بھوک ہڑتالی قیدیوں سامر العیساوی، ایمن شراونہ اور دیگر کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ یکجہتی دھرنے میں شریک افراد فلسطینی قیدیوں کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا وہ وقت دور نہیں کہ صبر و ثبات کی تصویر فلسطینی قیدیوں کے خالی معدے صہیونی جیلروں کے دل پسیجنے میں کامیاب ہوں گے۔دھرنے میں شریک قیدیوں کے اہل خانہ نے فیصلہ کیا کہ وہ صہیونی جیلوں میں اپنے پیاروں کی روز بروز بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر ہر جمعرات کو ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا کریں گے جو ان کے عزیزوں کی رہائی تک جاری رکھا جائے گا۔
بشکریہ:مرک اطلاعات فلسطین