الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مغربی کنارے کے قدیم شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہÂ کی صبحÂ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری الخلیل میں تعینات کر دی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوب میں واقع فوار پناہ گزین کیمپ میں دو فوجی چوکیاں بھی قائم کر دیں۔اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے مشرقی علاقے بنی نیام بلدیہ میں بھی دھاوا بولا۔