الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کیے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمال میں العروب پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں سے تصادم میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ Â کے ساتھ ان پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فوجی فلسطینی نوجوانوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے جسے فوجی ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی اسرائیلی فوجی کی ٹانگ سے خون بہہ رہا تاہم اسپتال منتقل کئے جانے کے بعد اس کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔