• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ میں فلسطینی قرارداد پر رائے شماری کی ضمانت نہیں دی جا سکتی: محمود عباس

جمعرات 02-10-2014
in فلسطین
0
plf noguarantee
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس قرارداد کی تیاری میں کم سے کم تین ہفتے لگیں‌ گے تاہم سلامتی کونسل میں اس پر رائے شماری کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے رام اللہ میں صحافیوں اور اخبار نویسوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسے قرار داد تیار کر رہے ہیں جس میں ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ اسرائیل فلسطین پر ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن بتائے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ہم نے اس قرارداد کا مسودہ تیار کرنے اور اس کے لیے ضروری دیگر انتظامات کی تیاری جمعہ سے شروع کر دی ہے اور اس میں مزید دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں صدر محمود عباس نے بتایا کہ سلامتی کونسل میں پیشی کے لیے تیار کی جانے والی مجوزہ قرارداد میں فلسطین کو اقوام متحدہ کا ایک غیر مستقل مبصر رکن تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ رواں ماہ کے آخر ہی میں اس قرارداد پر رائے شماری کرانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس قرارداد پر رائے شماری کی کیا یقین دہانی ہے تو انہوں‌ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم قرارداد پر رائے شماری کی گارنٹی نہیں دے سکتے ہیں۔ اگر رائے شماری ہو بھی جاتی ہے تب بھی اسرائیل سے عرب علاقوں سے فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں وقت لگے گا۔ گو کہ اسرائیل نے ماضی میں اس کا عندیہ ظاہر کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں‌ ہو سکا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل میں ہم اسرائیلی قبضے کےخلاف قرارداد منظور کرانے میں ناکام رہے تو اس کے بعد دیگر عالمی اداروں بالخصوص عالمی فوج داری عدالت کی طرف رجوع ہماری مجبوری ہو گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.