رام اللہÂ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے ایک بارپھر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرانے اور فلسطینی قوم کو حق خود ارادیت دلوانے میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مندوب ریاض منصور نے Â اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے چیئرمین اور جنرل اسمبلی کے چیئرمین کو الگ الگ مکتوب ارسال کیے ہیں۔ ان مکتوبات میں اقوام متحدہ کے ذمہ دار اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے غیرقانونی اور غاصبانہ اقدامات کا نوٹس لیں اور ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔فلسطینی مندوب نے عالمی ادارے کے سربراہان کو لکھے گئے مکتوبات میں فلسطین کی موجودہ بحرانی صورت حال، فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، امریکی سفارت خانے کی ممکنہ طور پر بیت المقدس منتقلی اور گذشتہ برس دسمبر میں سلامتی کونسل میں فلسطین کی حمایت میں منظور کی گئی قرارداد 2334 کے بارے میں بھی تفصیلی مؤقف پیش کیا ہے۔ مکتوبات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گذشتہ ماہ سلامتی کونسل میں فلسطین میں یہودی بستیوں کے خلاف منظور کردہ قرارداد پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
ریاض منصور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج آئے روز نہتے فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کررہی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا ظالمانہ اور نسل پرستانہ سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ مزید زور پکڑ گیا ہے۔ پرامن اور نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔