غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے Â مغربی ایشیا’آسکوا‘ کی جانب سے اسرائیل کو نسل پرست اور نو آبادیاتی ریاست قرار دیے جانے کے پر یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو غیر منصفانہ اور صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حمایت قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس اسرائیل کی طرف داری کررہے ہیں۔ عالمی ادارے کے سربراہ کا صہیونی ریاست کی حمایت اور طرف داری کا سب سے بڑا ثبوت ’آسکوا‘ کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریما خلف کو اسرائیل کے خلاف رپورٹ جاری کرنے پر انتقام کا نشانہ بنانے سے ہوتی ہے۔بیانات میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے صہیونی ریاست کے جرائم کی حمایت پر مبنی جو موقف اختیار کیا ہے وہ فلسطینی قوم کوبلیک میل کرنے اور امریکی صہیونی گٹھ جوڑ کو آگے بڑھانے کھلی سازش ہے۔
حماس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’آسکوا‘ کی ڈائریکٹر کو اسرائیل کو نسل پرست اور نو آبادیاتی ریاست قرار دینے کی سزا دی گئی اور انہیں صہیونی ریاست کے خلاف اور فلسطینیوں کے حقوق کی مخالفت میں پالیسی اختیار کرنے سے واضح ہوگیا ہے کہ عالمی ادارہ (یو این) بھی فلسطینیوں کے جائز اور مسلمہ حقوق پر بات کرنے کے بجائے صہیونی ریاست کے ایجنڈے کا طرف دار اور ترجمان بن چکا ہے۔
اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ امریکا اور اسرائیل کی لونڈی ہے اور ان دونوں ملکوں کے اشاروں پر فلسطینی قوم کے خلاف اور قابض صہیونی کی حمایت کی پالیسی پر چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ ’آسکوا‘ کی ڈائریکٹرنے گذشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے دباؤ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے چند روز قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں اسرائیل کو نوآبادیاتی ریاست قرار دیا تھا۔
بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ریما خلف کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل ’انٹونیو گوٹریس‘ نے ان سے اسرائیل کی مذمت میں جاری کی گئی رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ اس مطالبے کے بعد تنظیم کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ریما خلف کی زیرنگرانی تیار کی گئی ایک رپورٹ میں اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا گیا تھا جس پر صہیونی ریاست نے سخت احتجاج کیا تھا۔
’آسکوا‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینوں پر نسلی تعصب مسلط کر رکھا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریما خلف نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رکھے ہیں۔ یہ سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اسرائیل نے اپنی پالیسیوں اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک نسل پرست اور نوآبادی نظام کی حامل ریاست ہے جو عدل وانصاف اور انسانی مساوات کے بجائے ایک مخصوص گروپ کو انسان قرار دیتی ہے۔
اقوام متحدہ کی اسرائیل بارے یہ رپورٹ برطانیہ کے معروف سماجی اور انسانی حقوق کارکن رچرڈ فولک اور ورجینا ٹیلی نے مشترکہ طور پرتیار کی ہے۔