مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق افریقی ملک جیبوتی کے وزیرخارجہ محمود یوسف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور تحریک آزادی کی کھل کر حمایت کرتا ہے اور افریقی یونین کے دیگر رکن ممالک کا موقف بھی ہی ہے۔
قبل ازیں ادایس بابا میں افریقی یونین کا اجلاس ہوا جس میں جنرل اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں منظور کی گئی قراردادوں کی حمایت کی گئی اور عالمی ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
ذرائع نے ترک خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ” کو بتایا کہ جیبوتی کے وزیرخارجہ محمود یوسف کا اسرائیل کے خلاف پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ افریقی یونین میں سے مضبوط اور واضح مطالبہ ہے۔
ذارئع کا کہنا ہے کہ افریقی یونین کے وزارتی اجلاس میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی بھی سفارش کی گئی ہے یونین کے بیشتر رکن ممالک نے اس کی حمایت کی ہے۔ اجلاس میں فلسطینیوں کی جانب سے آزاد ریاست کے لیے سلامتی کونسل میں جانے کے فیصلے کی بھی حمایت کی گئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
