مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اطالوی شہری ’’انڈریا ڈی بلاسیو‘‘ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روم سے ترکی کےشہر استنبول تک پانچ ہزار کلو میٹر طویل سفرسائیکل پر طے کیاہے۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کی یہ ایک منفرد مثال ہے۔
بلاس نے اپنا سفر روم سے شروع کیا ۔ راستے میں وہ سلوینیا، بوسنیا، ہرسک، جبل الاسود، البانیا، یونان اور اس کے بعد ترکی کے شہر استنبول پہنچا۔ اس سفر میں اسے اڑھائی ماہ لگے۔
استنبول آمد پر ترک خبر رساں ادارے’’اناطولیہ‘‘سے بات کرتے ہوئے اطالوی یکجہت کار کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں سے ہمدردی اس کا عشق ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی مشکلات کے حل اور ان کی آزادی میں ان کی مدد کریں۔
ایک سوال کے جواب میں بلاسیو کا کہنا تھا کہ میں نے یہ طویل سفر صرف فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں کیا ہے۔ بلاسیو اس وقت استنبول میں ہے اور جہاں سے وہ کچھ دنوں کے لیے فلسطین بھی آئے گا جہاں 10 دن فلسطین میں قیام کرے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
