• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کے پیاروں کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط

بدھ 28-05-2014
in فلسطین
0
plf letter
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں اسیران نے رام اللہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ 34 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی مدد کے لئے مداخلت کریں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شرکاء نے ہائی کمشنر آفس برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر پاسکل سوٹو کو ایک خط دیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے لئے لکھا گیا ہے۔

اپنے خط میں بھوک ہڑتالی اسیران کے خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی اسیران کے حالات پر نظر رکھنے کے لئے ایک بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے تاکہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی پر مجبور کیا جائے۔

خط میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی جیلوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی بھیجی جائیں تاکہ وہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران کی حالت پر نظر رکھ سکیں۔

اس موقع پر ہائی کمشنر آفس برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر نے عہد کیا کہ وہ یہ خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تک پہنچائیں گے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید 300 سے زائد اسیران نے بھوک ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے اور ان میں 120 اسیران وہ بھی ہیں جو کہ 44 دنوں سے بغیر کچھ کھائے اسرائیلی انتظامی حراست کی پالیسی کے خلاف ہڑتال کررہے ہیں۔

صحت میں خرابی کے باوجود فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ہڑتال اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انتظامی حراست کی پالیسی کو ختم اور اسیران کی صورتحال کو بہتر نہیں بنا دیا جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.