• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسکول کو فلسطینی شہیدہ سے منسوب کرنے پربیلجیم نے امداد بند کردی

بدھ 11-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8857
0
SHARES
2
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم ایک پرائمری اسکول کا نام شہید فلسطینی دو شیزہ کے نام موسوم کرنے پر بیلجیم نے اسکول کو فراہم کی جانے والی مالی امداد بند کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ الخلیل میں قائم ایک پرائمری اسکول کی انتظامیہ نے اسکول کا نام برسلزکے علم میں لائے بغیر ’دلال المغربی اسکول‘ رکھ دیا تھا جس پر بیلجین حکومت نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کا نام تبدیل کیے جانے پر اسے فراہم کی جانے والی مالی امداد بند کردی ہے۔

خیال رہے کہ دلال المغربی ایک فلسطینی نژاد لبنانی خاتون تھیں جنہوں نے سنہ 1978ء میں مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا میں اسرائیل کی ایک بس اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوج نے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ دلال المغربی کا جسد خاکی آج تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔

سنہ 2012ء اور 2013ء میں بیلجیم کی حکومت نے غرب اردن میں دو فلسطینی اسکول تعمیر کرانے کے بعد انہیں چلانے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پانچ سال گذرنے کے بعد آج برسلز نے ایک اسکول کے فنڈز یہ کہہ کر بند کردیے ہیں کہ اسکول کا نام ایک فلسطینی شہیدہ سے منسوب کیا گیا ہے۔۔

ادھر فلسطینی وزارت تعلیم نے بیلیجم حکومت کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز نے محض اسکول کا نام تبدیل کیے جانے پر فنڈز بند کردیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت تعلیم بیلجیم حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی مالی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسکول کو فلسطینی شہیدہ سے منسوب کرنے پربیلجیم نے امداد بند کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.