مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مڈریڈ میں منعقدہ ’’ 67 ویں یوم نکبہ‘‘ کی تقریب میں فلسطین کے نائب وزیراعظم و وزیرثقافت زیاد ابوعمرو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں استعماری اور جابرانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں۔ اسرائیل میں ایک نئی حکومت قائم ہوچکی ہے جو انتہا پسندی کی طرف میلان رکھنے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری پر جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ صہیونی ریاست نے امن کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ فلسطینی ریاست کےقیام کی تمام امن مساعی کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی نائب وزیراعظم نے مڈریڈ یونیورسٹی میں بھی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے’’یوم نکبہ‘‘ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اسپین میں متعین فلسطینی سفیر کفاح عودہ اور کئی دوسرے ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں مئی سنہ 1948 ء کو قیام اسرائیل کو ایک مصیبت کبریٰ کےطورپر منایا جاتا ہے جسے ’’النکبہ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ ان دنوں ’’یوم النکبہ‘‘ کی تقریب کا انعقاد جاری ہے۔ اندرون ملک کےساتھ ساتھ بیرون ملک بھی النکبہ کی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
