قابض اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا اور تین فلسطینیوں کو طلبی کے نوٹس بھیج دیئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے 20 سالہ خلیل ابوعکر اور 30 سالہ احمد اویس کو بیت لحم سے عایدہ مہاجر کیمپ سے گرفتار کیا اور اویس کے 3 بھائیوں کو عتصیون بستی میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کر لیا۔
مزید چار شہریوں کو طوباس ضلع کے تیاسیر گاوں سے ان کے گھروں کی تلاشی کے بعد حراست میں لے لیا۔
دو نوجوانوں کو نابلس کے مشرق سے عسکر مہاجر کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو بھائیوں کو جنین کے مغرب میں واقع برقین گائوں سے گرفتار کیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو الخلیل میں ابراہیمی مسجد کے قریب سے گرفتار کیا اور اس کے علاوہ شہر میں ایک فلسطینی انٹیلی جنس افسر کے گھر میں داخل ہوگئی اور اس کو لوٹ لیا۔
درایں اثنا اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 87 فلسطینیوں کو پچھلے ہفتوں کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم سے حراست میں لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الخلیل سے 29، نابلس سے 16 اور یروشلم سے 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
حماس کی جاری کردہ رپورٹ میں اس امر کی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ قابض فوج نے تین فلسطینی، جن میں دو صحافی شامل ہیں، انہیں ابھی حال ہی میں رہائی کے بات دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین