• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کوآئینی شکل دینے کی کوشش

پیر 23-04-2012
in فلسطین
0
plf trying2
0
SHARES
0
VIEWS

plf trying2

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے اپنی مرضی کے تحت تعمیر کردہ تین یہودی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی تعمیر کردہ تین کالونیوں "بروحین”، "سنسنا” اور "ریحیلم” کو آئینی شکل دینے کے معاملے پرغور کیا گیا۔ بعد ازاں اسے کابینہ کی خصوصی کمیٹی جس کی سربراہی خود وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کریں گے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب حتمی فیصلہ وزیراعظم نیتن یاھو کریں گے۔ جبکہ کمیٹی میں وزیردفاع ایہود باراک ،موشے یعلون اور بنی یبگن جیسے اہم وزراء بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں گذشتہ بدھ کو تعطیل کے باوجود پارلیمنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی طرف سے ازخود کی گئی تعمیرات کو قانونی قراردینے کے بل پربحث کی گئی تھی۔ پارلیمنٹ نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودیوں کی قائم کردہ کالونیوں کو آئینی قراردینے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد معاملہ کابینہ کے سپرد کردیا گیا تھا اور گہا گیا تھا کہ وزیراعظم کو حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔
یہاں یہ امرقابل ذکر رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ فلسطینی اور عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے سب سے زیادہ حامی ہیں۔ ان کے تین سالہ دور حکومت میں یہودی توسیع پسندی کے جتنے منصوبوں پر کام کیا گیا ہے ماضی میں کسی دوسری اسرائیلی حکومت نے نہیں کیا۔ نیتن یاھو کی حکومت نے جنگی بنیادوں پریہودی آباد کاری کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.