• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مجاھدین کو قیدیوں کے تبادلے کی نئی پیشکش

جمعرات 09-02-2017
in فلسطین
0
0Pala5994
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی پیش کش کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قطر سے نشریات پیش کرنے والے ’الجزیرہ‘ چینل نے القسام بریگیڈ کے ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ تنظیم کی لیڈر شپ کو اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کی نئی پیش کش کی گئی ہے۔ اس پیش کش میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل عالمی اور علاقائی ثالثوں کی مدد سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ پیش کش اور تجاویز پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ ذرائع نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تجارتی سہولیات دینے کی پیش کش کی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ کی پٹی کو تجارتی سہولیات دینے کی بات اسرائیل کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ اسرائیل کو اچھی طرح معلوم ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار مزاحمت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں اور وہ فلسطینی اسیران کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کو ایک قومی اور انسانی مسئلے کے طور پر ڈیل کررہے ہیں۔

الجزیرہ کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں نشر کی گئی ہے جب حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدور اسماعیل ھنیہ اور ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مصر کا دورہ کیا تھا۔ یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ حماس اور مصری قیادت کے درمیان اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ثالثی کی بات بھی ہوئی تھی کیونکہ پانچ سال قبل بھی مصری حکومت ہی نے حماس اور اسرائیل کےدرمیان قیدیوں کی رہائی کا ایک معاہدہ کرایا تھا جس کے تحت غزہ میں قید اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے ایک ہزار پچاس قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حلقوں کو توقع ہے کہ مصر اب ایک بار پھر حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کی ڈیل کراسکتا ہے۔ کچھ عرصہ پیش تر مصری صدر السیسی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں معاونت کی پیش کش کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی جانب سے فلسطینی مجاھدین کو قیدیوں کے تبادلے کی نئی پیشکش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.