فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے نابلس کے شمالی قصبے برقہ پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران برقہ قصبے کی مقامی فلسطینی کونسل کے چیئرمین کو حراست میں لے لیا۔
سامی دغلس کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے الطنیب چوک میں اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیلی درندہ صفت فوجیوں نے پہلے دغلس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فوجی جیپ میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
صہیونی فوجیوں نے الطنیب چیک پوسٹ کئی گھنٹے بند رکھی اور فلسطینیوں کی تلاشی کی آڑ میں شناخت پریڈ کی گئی۔
