بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی بلاگر باسل الاعرج کا جسد خاکی اس کے ورثاء کےحوالے کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید باسل الاعرج کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے انہیں اطلاع دی ہے کہ الاعرج کا جسد خاکی تا اطلاع ثانی فوج کی تحویل میں رہے گا۔شہید الاعرج کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فورسز کی طرف سے دو مرتبہ پہلے بھی کہا گیا تھا کہ وہ شہید کا جسد خاکی اس کے لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں مگر صہیونی فورسز نے تیسری بار شہید کا جسد خاکی روک لیا ہے۔
شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں باسل الاعرج کو بیت المقدس یا اندرون فلسطین کسی دوسرے شہر میں دفن کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مگر قابض صہیونی فورسز آئے روز ایک نئی شرط عائد کرکے شہید کے جسد خاکی کی تدفین کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 34 سالہ باسل الاعرج کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے رام اللہ شہر میں شہر میں اس کی رہائش گاہ میں گھس کر شہید کردیا تھا۔