بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں صیہونی آباد کاروں کے لیے ایک کار آڈیٹوریم اور کار شوروم قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ کار شوروم بیت لحم کےÂ نواحی علاقے الخضر میں قائم کی جائے گی۔
مقامی سماجی کارکن اور نسلی دیوار کے خلاف سرگرم کمیٹی کے مندوب حسن بریجیہ نے بتایا کہ صیہونی حکام کی طرف سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے جس میں کار شوروم کی آڑ میں نئی عمارتیں، دفاتر اور رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔بریجیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکام نے کاروں کے شوروم کے لیے ’خلہ الفحم‘ کی جگہ پر فلسطینی اراضی غصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکام چند ماہ قبل بھیÂ اس علاقے کے ایک پلاٹ پر قبضہ کرچکے ہیں۔