مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے غزہ کے عوام سے انتقام کی خاطر ایریز گذرگاہ کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو ایک قابل مذمت اور ناقابل قبول اقدام ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گذرگاہ کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گذرگاہ کو کھلوانے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذرگاہ کی بندش میں صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی اداروں کے اہکار بھی شامل ہیں۔ صہیونی فوج اور عباس ملیشیا کے ایک عہدیدار ناصر السراج کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذرگاہ کے گیٹ نمبر پانچ پر سیکیورٹی کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے گذرگاہ کو بند کیا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
