• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں’عظیم ترالقدس‘ کے منصوبے کے لیے قانونی سازی شروع

منگل 30-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7358
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ارکان کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے جس میں بیت المقدس کے اطراف میں قائم کی گئی تمام بڑی یہودی کالونیوں کو القدس میں شامل کرتے ہوئے ’عظیم ترالقدس‘ (عظیم تر یروشلم) کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  کنیسٹ کے دو ارکان نے نیا مسودہ قانون تیار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس کی تمام یہودی کالونیوں کو یکجا کرکے ’عظیم تر القدس‘ کا اعلان کیا جائے۔

یہ بل اسرائیلی انتہا پسند مذہبی لیڈر یہودا گلیک اور جیوش ہوم کے بزلائل سیموچرش نے تیارکیا ہے جسے بحث کے لیے جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اخبار لکھتا ہے کہ موجود پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے عظیم تر القدس کے منصوبے کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

اس منصوبے کے تحت غرب اردن کے جنوب میں واقع گوش عتصیون اور بیت المقدس کے مشرق میں معالیہ ادومیم کو باہم ملا کر القدس میں شامل کرتے ہوئے عظیم ترالقدس منصوبے کو عملی شکل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق القدس الکبریٰ (عظیم ترالقدس) کو سیاسی طور پر القدس بلدیہ کے چیئرمین کنٹرول کریں گے۔ تاہم اس میں غرب اردن اور القدس کی یہودی کالونیوں کی علاقائی کونسلوں کو بھی اہمیت حاصل ہوگی۔ اس میں بیت المقدس کے جنوب میں واقع بتا علیت، مشرق میں معالیہ ادومیم، شمال مغرب میں گیوات زئیو، جنوبی بیت لحم کی گوش عتصیون، جنوبی القدس کی افرات اور مشرقی بیت المقدس کی کفار ادومیم کالونیوں کو یکجا جائے گا۔

خیال رہے کہ صہیونی ارکان کنیسٹ کی جانب سے عظیم ترالقدس کے منصوبے کے لیے قانون سازی ایک ایسے وقت میں شروع کی ہے جب اسرائیل بیت المقدس پرقبضے کے 50 سال پورے ہونے پر سلور جوبلی کی تقریبات منعقد کررہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل میں’عظیم ترالقدس‘ کے منصوبے کے لیے قانونی سازی شروع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.