قابض اسرائیلی فوج نے اپنی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہری زہیر لبدہ کے بیٹے راشد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ زہیر گزشتہ برس پانچ مئی کو اسرائیلی قید سے رہائی ملنے کے ایک ہفتے بعد انتقال کر گئے تھے۔
انسانی حقوق اور اسیران اسٹڈی سینٹر ‘احرار’ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے راشد کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ راشد کی والدہ کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں نے ان کے گھر پر دھاوا بولا۔ آپریشن کے دوران قابض فوجیوں نے اہل خانہ سے بدسلوکی کی اور سارے گھر کو الٹ پلٹ کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مار فوجی گھر سے کمپیوٹرز، دس ہزار اردنی دینار اور بیس ہزار اسرائیلی شیکل بحق سرکار ضبط کر کے ساتھ لے گئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین