• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل جیل فلسطینی اسیران بنیادی انسانی حقوق سے محروم

پیر 22-12-2014
in فلسطین
0
plf prisnordeprived
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں قائم اسرائیل کی’’حوارہ‘‘ جیل میں زیرحراست سیکڑوں فلسطینیوں پرڈھائے جانےوالے اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں قیدیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہوچکی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسیران بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انہیں کپڑے میسرہیں اور نہ خوراک فراہم کی جاتی ہے۔ مریض قیدی سسک سسک کرجی رہے ہیں۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حوارہ جیل بدبو اور حشرات الارض کی آماج گاہ بن چکی ہے۔ قیدیوں کو اپنی کوٹھڑیوں میں قضائے حاجت پرمجبور کیا جاتا ہے جس کے باعث ہرطرف تعفن اور بدبو ماحول بری طرح آلودہ ہوچکا ہے۔

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کلب برائے اسیران کے مندوب نے حوارہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ قیدیوں کو ہفتوں سے نہانے کے لیے پانی فراہم نہیں کیا گیا۔ جیل کی کوٹھڑیوں میں رطوبت حد سے زیادہ ہے۔ کئی کمروں میں روشنی تک کا بھی انتظام نہیں۔ قیدیوں کودن میں صرف ایک وقت اور وہ بھی نہایت ناقص خوراک دی جاتی ہے۔ پورے دن کی خوراک میں ایک چمچ دودھ اور روٹی کا صرف ایک ٹکرا کھانے کو ملتا ہے جس کے باعث قیدی سنگین مشکلات سے دوچار ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ کئی قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں اور کسی مریض قیدی کی دیکھ بحال اور اس کی طبی ضروریات کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ جیل میں مصطفیٰ حسن ربعی نامی ایک اسیرکو شدید بخار تھا اور وہ مسلسل خون کی قے کیے جا رہا تھا۔ اسے بیماری سے آرام کے لیے ایک گولی تک نہیں دی گئی۔ ایک دوسرے فلسطینی اسیر رشاد عطیہ شوگر کا مریض ہے اور اس کی دل کی شریانیں بھی متاثر ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مسلسل مطالبات کے باوجود اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.