(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی ریاست نے یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 216 رہائشی عمارتیں بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست کی بلڈنگ اینڈ پلاننگ کمیٹی نے جنوبی بیت المقدس میں 216 رہائشی عمارتیں بنانے کی منظوری دے دی ہیں،جس میں غیر قانونی طورپر قابض یہودی آباد کار رہائش پزیر ہونگے۔یہ رہائشی عمارتیں غیلو کے علاقے میں تعمیر کی جائیں گی۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 2 طویل قامت ٹاورز کی صورت میں 18 منزلہ عمارتیں بنائی جائیں گی،تا کہ نئی نسل کے یہودی آباد کار ان سے فوری متاثر ہوں۔اور رہائش پزیر ہوجائیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے اچانک مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقے میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے،جس سے مقامی فلسطینیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔