مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے پر اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خفیہ ادارے شاباک اور پولیس اہلکاروں نے خفیہ معلومات پر بیت المقدس میں ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک مبینہ فلسطینی مزاحمت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد سے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی روز مرہ کی بنیاد پر کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینیوں کو مزاحمت کار قرار دے کر حراست میں لیا ہے۔
