مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس سے مقامی ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرئیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں موجود پانچ خواتین کو حراست میں لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ یہودی بلوائیوں کے قبلہ اول میں داخلے کے موقع پر نعرہ تکبیر (اللہ اکبر) لگانا شروع کردیتی ہیں، جس کے باعث یہودیوں کو اشتعال ملتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار کی گئی پانچوں خواتین کا تعلق بیت المقدس کی کالونیوں جبل المکبر، شعفاط کیمپ، صور باھر سے ہے۔ گرفتار کی گئی خواتین میں دو کی عمریں انیس سال بتائی جاتی ہیں۔ انہیں قدیم بیت المقدس کے القشلہ تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کےحملوں کے بعد فلسطینی شہریوں نے مقدس مقام کے دفاع کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں شروع کردی ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد ہمہ وقت مسجد اقصیٰ میں موجود رہتی ہے۔ ان میں خواتین، طلباء اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں موجود شہری یہودی شرپسندوں کو دیکھتے ہی نعرہ تکبیر لگا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں یہودی بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
