• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ویزے پرالقدس آنے والے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں: عطااللہ حنا

بدھ 09-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4968
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا اور آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ نے عرب ممالک کی شخصیات کی طرف سے بیت المقدس میں صہیونی ریاست کے ویزے پرآمد ورفت کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ پالیسی کے تحت بیت المقدس کے دورے قبول نہیں ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ممتاز فلسطینی مسیحی مذہبی رہنما عطاء اللہ حنا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کی زیارت کے حوالے سے فلسطینی مسلمانوں اور عیسائی برادری کے موقف میں کوئی فرق نہیں ہے۔ اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس آنے والے مسلمان اور عرب ملکوں کے شہری صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ القدس پر اسرائیلی قبضے کو جواز فراہم کررہے ہیں۔

بشپ عطاء اللہ حنا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ویزا لے کر بیت المقدس کی زیارت کو آنے والے فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار نہیں بلکہ صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم قائم کرنے کی راہ ہموار کررہے ہیں۔ فلسطینی مسلمان اور عیسائی دونوں عرب ممالک کے سیاسی رہنماؤں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات کے اس انداز میں القدس کے دورے کو قبول نہیں کرتے ۔ اس نوعیت کے تمام دورے اور آمد ورفت اخلاقی، انسانی اور قومی اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایک عرب ملک کی طرف سے خفیہ طور پر ایک وفد اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس کےدورے پرآیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا وفد ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے مسئلہ فلسطین کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی غیرملکی مسلمان شہریوں کی زیارت کے حوالے سے دو آراء پائی جاتی ہیں۔ اکثریتی آبادی اور نمائندہ طبقات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ویزے پر بیت المقدس کا دورہ کرنا صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر صہیونی تسلط کو جائز تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ اس لیے جب تک بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پنجہ یہود سے آزاد نہیں ہوجاتے اس وقت تک دوسرے ملکوں کے مسلمانوں کو اسرائیلی ویزے پر فلسطین نہیں آنا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ویزے پرالقدس آنے والے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں: عطااللہ حنا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.