انتہاء پسند یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں مسجد اقصی پر دھاوا بولا جس پر مسجد میں موجود نمازی شدید مشتعل ہوگئے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی طلبہ کے مسجد میں داخل ہونے پر پابندی عائد کیے رکھی۔
یہودیوں کے اس حملے سے مسجد اقصی میں نمازی شدید مشتل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے پہلے ہی مسجد میں تعلیمی حلقوں میں شرکت کرنے والے فلسطینی طلبہ کو مسجد میں آنے سے روک دیا جس کی وجہ سے یہودی آباد کاروں کے اس حملے کے دوران مسجد میں نمازیوں کی تعداد کافی کم تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین