• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی ناکہ بندی نےغزہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا: یو این

جمعرات 18-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7212
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ  کے ایک سینیر عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد انسانی المیے کا سامنا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ پابندیوں کے باعث غزہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ڈائریکٹر ریلیف آپریشنزپوشاک نے غزہ کی پٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بجلی، پانی اورخوراک سمیت کئی خطرناک بحران موجود ہیں۔ سنہ 2014ء کی جنگ میں تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بمباری سے تباہ ہونے والے تین ہزار مکانات کی تعمیر نو مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ ہزاروں مکانات کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

پوشاک نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی اور کہا غزہ میں موجود انسانی بحران اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران، پانی کی کمی، خوراک کی قلت اور تنخواہوں میں کمی کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں مسلسل پابندیوں کے باعث حالات کی بہتری کی امید دکھائی نہیں دیتی۔ غزہ کے نوجوان اور پناہ گزین سب سے بڑھ کر متاثر ہورہے ہیں۔ بے روزگاری اور غربت عام ہے جس نے شہریوں کا جینا محال بنا رکھا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ناکہ بندی نےغزہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا: یو این
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.