• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

اتوار 18-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5374
0
SHARES
0
VIEWS

قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں  میں گذشتہ روز  اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران  صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے عبدالقادر حامد کو حراست میں  لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، بلعین، نعلین اور قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقامات پر نکالی جانے والی پُرامن ریلیوں پر صہیونی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ آتشیں اسلحے سے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے نعلی میں یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی بچے کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں عوامی مزاحمتی کمیٹی کے رابطہ کارمراد اشتیوی نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ کفر قدوم کے مقام پر نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کفر قدوم میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

فلسطینی سماجی کارکن نے بتایا کہ کفر قدوم کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اسرائیلی سماجی کارکن بھی شامل ہے۔ اسے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا۔

ادھر کفر قدوم میں ایک دوسرے مقام پر فلسطینی شہریوں نے بالفور ڈکلریشن کے ایک سو سال پورے ہونے کی مناسبت سے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ اسرائیلی فوجیوں نے ریلی میں شریک پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

بعلین کے مقام پر نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی کے دوران بھی متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بلعین میں مقامی سماجی کارکن عبداللہ ابو رحمۃ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے پرامن ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.