• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی مظالم کے خلاف تین ہزار فلسطینی قیدیوں کی ایک روزہ بھوک ہڑتال

پیر 18-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1045
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں یوم اسیران کے موقع پر اسرائیلی جیلوں میں قید تین ہزار فلسطینیوں نے ایک روز کے لیے بھوک ہڑتال کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کئی جیلوں میں قید 3 ہزار فلسطینی اسیران نے ’’نفحہ‘‘ جیل میں قیدیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف 17 اپریل بروز اتوار کو تین اوقات کے کھانے کی بھوک ہڑتال کرتے ہوئے اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ کھانا واپس کردیا۔

انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیل کی چار بڑی جیلوں نفحہ، ریمون، ایچل اور جزیرہ نما النقب کی جیل میں 40 فی صد قیدیوں نے نفحہ قید خانے میں اسیران پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نفحہ نامی جیل میں اسرائیلی جیلروں اور سیکیورٹی فورسز نے قیدیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔ قیدیوں کے کمروں اور ان کے سامان کی تلاشی کی آڑ میں اسیران کو زدو کوب کیا گیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 48 قیدی زخمی ہوگئے تھے۔

صہیونی جیلروں کی جانب سے اسیران کو منتشر کرنے کے لیے ان پرزہریلی آنس گیس کی بھی شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نفحہ جیل کے وارڈ 11 اور 14 میں پابند سلاسل قیدی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے چار قیدیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی مظالم کے خلاف تین ہزار فلسطینی قیدیوں کی ایک روزہ بھوک ہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.