نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے ایک سرکردہ فلسطینی صحافی کو صیہونی جبروتشدد اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں چھ ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا ہے۔ صحافی محمد منیٰ کو انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے اور سزا میں غیر معینہ مدت تک توسیع کی جاسکتی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد منیٰ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوی عدالت نے صحافی کو چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں منتقل کردیا۔احمد منیٰ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔ وہ نابلس سے نشریات پیش کرنے والے ’ھوا‘ ریڈیو سے منسلک ہیں۔ انہیں پہلے بھی متعدد بار حراست میں لیا اور قید و بند میں ڈالا جا چکا ہے۔ وہ اس سے قبل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔