• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی فضاؤں میں گردش، علاقے میں خوف و ہراس

اتوار 28-04-2013
in فلسطین
0
plf 18 warplane
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے فضاؤں میں پروازیں کرکے علاقے کی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔ غزہ کے فیلڈ مشاہدہ کار کا کہنا ہے کہ ایف سولہ طرز کے جنگی طیاروں نے اتوار کے روز علی الصبح اڑانیں بھری جس سے غزہ کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 
صہیونی لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز علی الصبح غزہ کے دو مقامات پر بمباری بھی کی، تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق جن علاقوں پر بمباری کی گئی ان میں خان یونس کے ایک تربیتی مرکز اور رفح کے علاقے شامل ہیں۔
 
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ایک راکٹ داغا گیا تھا، یہ راکٹ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل)  کے علاقے نقب میں آکر گرا جس کے جواب میں اتوار کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں مزاحمت کاروں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی فضائیہ نے آٹھ روز تک غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرکے دو سو سے کچھ کم افراد کو شہید کردیا تھا، جس کے بعد ہونے حماس اور اسرائیل کے مابین سیز فائر معاہدہ ہوا تھا، مگر اسرائیل کی جانب سے مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ آئے روز کی انہیں خلاف ورزیوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اکا دکا راکٹ حملے کیے جائیں تو اس پر صہیونی فضائیہ کی جانب سے ایسا ہی ردعمل دیکھنے میں آتا ہے جس کا مظاہرہ آج اتوار کے روز کیا گیا۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.