• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں اسلامی جہاد کا کمانڈرشہید

جمعرات 09-01-2014
in فلسطین
0
plf israelyattack
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطینی شہرغزہ کی  پٹی میں اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ بنا کر کیے گئے ایک قاتلانہ فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے ایک سینیئر کمانڈر 32 سالہ محمد سلامہ العجلہ جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

خیال رہے نومبر2012ء میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان ہوئے فائر بندی کے معاہدے کے بعد شہداء کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ سیز فائر سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ جارحیت کے دوران فلسطینی ماہی گیروں کوسب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حملوں میں کم سے کم پچاس ماہی گیر زخمی اور ان کی دسیوں کشتیاں دھماکوں سے تباہ کردی گئیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے عسکری ونگ "القدس بریگیڈ” نے بدھ کے روز اپنے کمانڈر سلامہ العجلہ کی قاتلانہ حملے میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں کی بمباری کے ساتھ ساتھ بری فوج نے بھاری توپخانے سے بھی گولہ باری، جس کے نتیجے میں مشرقی غزہ میں اپنے گھرپر موجود کمانڈر سلامہ اس وقت شہید ہوگئے جب ایک گولہ ان کے مکان پر آگرا۔

ادھر غزہ آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق "ناح العوز” کے مقام پر متمرکز صہیونی فوج نے مشرقی غزہ پر بمباری کی جس کےنتیجے میں ایک گولہ مجاہدین کے ایک گروپ کے قریب گرا۔ گولہ پھٹنے سے القدس بریگیڈ کے کمانڈر سلامہ العجلہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ شید محمد سلامہ العجلہ کی میت غزہ کے الشفاء اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گولے کے شیل لگنے سے شہید کے جسم میں گہرے زخم آئے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.