نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میںÂ ایک معذور فلسطینی بچی کو اسپتال پہنچنے سے روک دیا گیا جس کے نتیجے میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے بعد بچی راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو شمالی شہر نابلس کے عورتا قصبے میں پیش آیا۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک معذور فلسطینی بچی کو اس کے والدین رفیدیا اسپتال لےÂ جا رہے تھے کہ صیہونی فوج نے انہیں راستے میں روک لیا۔ انتہائی تشویش ناک حالت کے باوجود بچی کو آگے نہیں جانے دیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت مزید ابتر ہوگئی۔ تاخیر سے جب اسے اسپتال پہنچایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی سانس کی تکلیف کے ساتھ ساتھ یاداشت کھو چکی تھی۔ صیہونی فوج نے اسے اسپتال پہنچانے سے روک دیا۔ اس کے والدین تقریبا دو گھنٹے راستے میں انتظار کرتے رہے۔
