• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کے دو ڈرون طیارے غرب اردن میں گر کر تباہ

بدھ 27-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8717
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز فوج کے بغیر پائلٹ دو ڈرون طیارے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں الخلیل اور بیت لحم میں گر کر تباہ ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ غرب اردن کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں دو ڈرون طیارے’اسکائی رائیڈر‘ کسی فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگئے ہیں۔

فلسطینی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ الزعتری اسکول کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

اسرائیلی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق فوج نےتباہ ہونے والے ڈرون طیاروں کا ملبہ قبضے میں لے لیا ہے۔ فوج اور انٹیلی جنس اداروں کو خدشہ ہے کہ ڈرون طیاروں کے بارے میں حساس معلومات چوری کئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون طیاروں کے حادثے کے بعد انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر ’کوبی براک‘ نے ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیاروں کو اڑانے پر غیرمعینہ مدت تک روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک سات ’اسکائی رائیڈر‘ ڈرون طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کے دو ڈرون طیارے غرب اردن میں گر کر تباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.