• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی: ہزاروں یہودی مسجد ابراہیمی میں داخل

جمعہ 22-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1954
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ہزاروں کی تعداد میں یہودی آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلمانوں کے تاریخی مقام حرمی ابراہیمی میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی آمد ورفت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج اور پولیس کے خصوصی دستوں کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی 120 بسوں کے ذریعے ہزاروں یہودی مسجد ابراہیمی میں لائے گئے۔

دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف نے یہودی آباد کاروں کی غیرمعمولی تعداد کی مسجد ابراہیمی پریلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر سخت تنبیہ کی ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی مسجد ابراہیمی پر مکمل تسلط قائم کرنے کے لیے یہودی آباد کاروں کی مذہبی رسومات کا سہارا لے رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 1972ء کو یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔ یہاں تک کہ سنہ 1994ء میں مسجد میں نماز فجر کے دوران ایک یہودی دہشت گرد کے ہاتھوں نمازیوں کے قتل عام کے بعد مسجد ابراہیمی کو یہودیوں اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے آج تک اسرائیلی فوج حرم ابراہیمی میں نمازوں سے قبل اذان پر اکثر اوقات پابندی عائد کرتی رہتی ہے۔ خاص طورپر یہودی آباد کاروں کی مذہبی تقریبات کے موقع پر فلسطینی شہریوں کو نہ صرف مسجد میں اذان سے روک دیاجاتا ہے بلکہ انہیں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی: ہزاروں یہودی مسجد ابراہیمی میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.