• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے دو خاندانوں کو مکان مسمار کرنے کے نوٹس

بدھ 09-04-2014
in فلسطین
0
plf notices
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں رہائش پذیر دو فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانات غیرقانونی کہہ کر انہیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن اور الوجہ  کے چیئرمین بلدیہ عبدالرحمان ابو التین نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الوجہ قصبے کے دو فلسطینی شہریوں نضال شقیرات اور مہند حسین حجاجلہ کو پیر کی شام نوٹس حوالے کیے جن میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے "عین جویزہ” کے مقام پر مکانات حکومت کی منظوری کے بغیر تعمیر کیے ہیں، جنہیں فوری طور پر خالی کر کے مسمار کرنا ضروری ہے۔

ابو التین نے بتایا کہ نضال شقیرات کا مکان دو منزلہ ہے جس سے متصل پانی کا ایک برا حوض ہے جبکہ حجاجلہ کا مکان 150   مربع میٹر پر مشتمل ایک منزلہ مکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کی جانب سے عین جویزہ کے مقام پر صہیونی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کا یہ پہلا نوٹس نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے کئی نوٹسز جاری کیے جاتے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.